ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے زین قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا۔زرائع کے مطابق زین قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف صوبائی حکومت لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ سماعت کے دوران جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ کیس کے گواہ منحرف کیوں ہوئے؟پراسیکیوٹر پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گواہان میں سے اکثر پراپرٹی ڈیلرز ہیں جو ملزمان سے پیسے لے کر عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گئے، جبکہ مدعی کے مطابق گواہان سے سادہ کاغذ پر دستخط بھی کرائے گئے ہیں۔