ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف مضبوط حکمت عملی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے قوم اور ملک کے تحفظ کے لیے شاندار روایات قائم کی ہیں،پاک فوج کی کوششوں سے ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت سے چھٹکارا ملے گا،پوری قوم مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی پیچھے کھڑی ہے دہشت گردوں کے خلاف جاری حالیہ آپریشن میں مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں پربھی خراج تحسین پیش کیا۔