ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکتے ہوئے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر خود پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہوسکی اس لئے حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے تک شجاعت عظیم اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا 1979 میں کورٹ مارشل ہوا تھا اور سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران قرار دیا تھا کہ سزا یافتہ شخص کو کیسے کوئی عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے۔
Leave a comment