ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


اقوام متحدہ ادارہ برائےخواتین میں پہلی پاکستانی خاتون کانام شامل

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کی پہلی خاتون اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین (یو این ویمن) کی خیر سگالی کی سفیر مقرر.ذرائع کے مطابق بطور خیر سگالی کی سفیر، منیبہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے اور یو این ویمن کی مہم 'Planet 50-50 by 2030: Step It Up for Gender Equality‘ کے علاوہ خواتین کی دیگر مہمات کے لیے کام کریں گی۔خیر سگالی کی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیبہ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی پوری طرح حمایت کرتی ہیں، اگر ہم صنفی امتیاز کے خلاف اسی طرح کام کرتے رہے تو یہ تفریق 2030 تک ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان اور پوری دنیا سے صنفی امتیاز ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مرد اور خواتین دونوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں خواتین اور بچیوں کو خود مختار بنانا چاہیے، کیونکہ ایک خاتون کو خود مختار بنانے کا مطلب پوری نسل کو خود مختار بنانا ہے۔کار حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والی منیبہ مزاری مصنفہ، گلوکارہ، سماجی کارکن اور مقرر ہیں، جو خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کی روک تھام کے لئے سرگرم رہتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment