جمعہ, 22 نومبر 2024


ايران کے جوہری پروگرام کے حل کے ليے مذاکرات  بے نتیجہ ختم 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے مستقل حل  کے لئے اومان کے دارالحکومت مسقط میں کئے جانے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کے  حوالے سے امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جينيفر ساکی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اور یورپی مذاکرات نے ایران کے مذاکراتی اہلکار کے ساتھ 2 طويل ملاقاتيں کیں اور حکام اب بھی کوشش ميں ہيں کہ 24 نومبر سے  قبل مسئلے کا کوئی دیر پا حل نکال لیا جائے۔

خیال رہے کہ ویٹو طاقت کے حامل 5 ممالک اور  جرمنی پر مشتمل’پی فائيو پلس ون‘ کہلانے والے گروپ اور  ايران کے درميان  مذاکرات کا مقصد ايران کے جوہری پروگرام کا کوئی دیر پا حل تلاش کرنا ہے اور  اس سلسلے ميں فریقین کے درمیان گزشتہ برس نومبر ميں ايک عارضی 6 ماہ کی ڈيل طے پائی تھی جس کی مدت ميں بعد ازاں مزيد 6 ماہ  کا اضافہ کر دیاگیا تھا جو رواں ماہ کی 24 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment