جمعہ, 22 نومبر 2024


دبئی میں حادثات سے بچانے کے لیے 150 پولیس افسران اور 64 سپیڈ کیمروں کی مدد لی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

دبئی پولیس نے شہر میں گاڑیاں چلانے والے افراد کو تنبیہ کی ہے کہ اگر شہر کی سڑکوں پر ٹرام کے راستے پر واقع 30 جنکشنوں میں سے کسی پر بھی وہ اس سے تصادم کا باعث بنے اور انھیں 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈرائیور حضرات کے علاوہ سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ٹرام کے راستے کے قریب محتاط رہیں۔

دبئی کی روڈز اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ٹرام لائن عبور کرنے کے مقررہ مقامات کے علاوہ کہیں اور سے اسے پھلانگنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

ادارے کے اہلکار مطع بن عبیدی کے مطابق لوگ ’ممنوعہ علاقوں میں داخل نہ ہوں کیونکہ ٹرام انھیں بچانے کے لیے اپنا راستہ تبدیل نہیں کر سکتی۔‘

خیال رہے کہ دبئی میں ٹریفک جام ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں اور اس مسئلے کے لیے حل کے لیے حکام ٹرام سے قبل میٹرو ٹرین بھی چلا چکے ہیں جس پر عوام کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment