پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جنرل راحیل شریف کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط

ایمزٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالعدم تحریک طالبان کے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جن میں غیر ملکیوں کے قتل سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزا پانے والے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنے سمیت سید وشریف ایئرپورٹ، اسکولز، مسلح افواج اور شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشت گرد شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں مشتاق احمد، محمد نواز،تاج گل، اصغرخان، احمد علی، ہارون رشید، بخت امیر، عزیزخان، فضل غفار، اصغرخان، اکرام اللہ، حیدر اور عرفان اللہ بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا جہاں انہوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment