پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاک فوج کے تربیتی ادارے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کی 134 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت صدر ممنون حسین نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کا حل ضروری ہے، ان مسائل کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسران کی مہارت کا اندازہ طویل عرصے سے جاری غیر روایتی جنگ اور آپریشن ضرب عضب سے کیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا تاکہ خطے کے ساتھ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے، 'دہشت گردی کے خاتمے سے دنیا میں امن یقینی بنایا جاسکتا ہے جبکہ ملک میں امن و استحکام کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے۔'
فوج میں شامل ہونے والے نئے افسران کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت فلسطین، سعودی عرب، بحرین، لیبیا اور افغانستان کے کیڈٹس بھی شریک تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment