ایمزٹی وی: اسلام آباد میں واقع ریاستی اداروں کی اہم عمارات کی حفاظت کے لئے تعینات پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کے دستے مرحلہ وار انخلا کرکے واپس چلے گئے ہیں، جس کے بعد اب ریڈ زون کی سیکیورٹی متعلقہ اداروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے فوجیوں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستے دارالحکومت میں ہی رہیں گے جنہیں ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت واپس بلایا جاسکے گا۔
حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے باعث 24 جولائی کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔