ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
خیبر ایجنسی: قبائلی علاقے خیبرایجسنی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیرورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دو اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع نے بھی ایف ڈبلیواو کے دو اہلکاروں کے پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کے قریب لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انتظامیہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اہلکاروں نے طور خم بارڈر کراس کر لیا ہے۔
واضع رہے کے سیکورٹی فورسسز اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔