ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار حیدری کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار حیدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بیمار ہے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ بیمار تو اب ہر کوئی ہو جاتا ہے ، آپ بہتر جانتے ہیں مشرف صاحب بھی بیمار تھے ۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب ناصر مغل نے کہا کہ ریفرنس دائر ہو چکا ہے صرف 11 گواہ ہیں ، تین ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کر لیا جائے گا ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ قومی احتساب بیورو مقدمات میں ضمانت نہیں بنتی ، 40 لاکھ کسی نے مٹھائی کھانے کے لیے تو نہیں دئیے ۔ افتخار حیدری کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔
Leave a comment