جمعہ, 22 نومبر 2024


اگر قبائلیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو کسی کا گریبان سلامت نہیں رہے گا، اسفند یار ولی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا اسلام آباد کنونشن سینٹر میں جمعیت علما اسلام (ف) کے زیر اہتمام قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں جن علاقوں کو کلئیرنس دے دی گئی ہے وہاں آئی ڈی پیز واپس جانے سے کیوں روکا جارہا ہے ، فاٹا کے آئندہ نظام کا فیصلہ وہاں کے عوام کو ہی کرنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کے عمائدین امن کے لئے چیخ رہے ہیں تو انہیں امن دے دیا جائے، اگر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو کسی کا گریبان سلامت نہیں رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment