پیر, 25 نومبر 2024


سپرسانک میزائل پر پاکستان کو تشویش

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی سپرسانک میزائل تجربے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے پر تشویش ہے۔ امریکہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے کانفرنس آن ڈس آرمنٹ میں بھی بات کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے۔ اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کے ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے گئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دار کرنل پروہت اور اس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان نے دنیا کو بھارتی کردار باور کروایا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق چار ملکی کور گروپ کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، افغانستان میں پندرہ برسوں سے فوجی کارروائی ہو رہی ہے اب امن کو موقع دینا ہوگا پاکستان نے دہشتگرد گروپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنا کچھ کر چکا ہے پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment