جمعہ, 20 ستمبر 2024


غلطی سے سرحد عبور کرنے والی لڑکی کو خیر سگالی کے جذبے کہ تحت بھارت کے حوالے کردیا گیا 

ایمز ٹی وی(کشمیر ) 12 سالہ نسرین نےکشمیر کے علاقےمیں موجودپاکستان اور بھارت  کی  عارضی سرحد(لائن آف کنٹرول) کوغلطی سے عبور کیا تھا   اِس  لڑکی کوچکوٹھی کے مقام پر بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان عاصم باجواہ نے پیر کی شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے  پیغام  میں کہا کہ 12 سالہ نسرین کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کہ مطابق نسرین نے 24 دسمبر کو حاجی پیر سیکٹر میں غلطی سے داخل ہوئی تھی جسے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment