پیر, 25 نومبر 2024


کشمیر میں تعمیر و ترقی،ماضی میں جسکی مثال نہیں ملتی

 

ایمز ٹی وی (کشمیر)مظفرآباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، آزادکشمیر کی تعمیر وترقی ،اقتصادی خوشحالی کیلئے سی پیک ،وفاقی منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک اور وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ،آزادکشمیر کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری سمیت ریاستی حکام بھی شریک تھے ، اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جتنے بھی منصوبہ جات کا اعلان کیا ہے ان پر عملدرآمد ہوگا اوراقتصادی راہداری منصوبے میں آزادکشمیر کو دیگر صوبوں کے مساوی حصہ دیا جائے گا ،آزاد خطے کی تعمیر وترقی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کرینگے ، کشمیریوں کیلئے پاکستان کے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس انداز میں تحریک آزادی کشمیر کو قومی وعالمی سطح پر اجاگر کرنے ،آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں دلچسپی لی ہے ، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،قبل ازیں احسن اقبال نے میڈیکل کالج مظفرآباد،آزاد کشمیر اسمبلی بلڈنگ اور اے جے کے یونیورسٹی کا دورہ کیا،بریفنگ لی اور وہاں پر موجود ارکان اسمبلی اور حکام سے گفتگو کی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment