ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، اظہر گیلانی اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران آزادکشمیر کے عبور ی آئین ایکٹ 1974میں ترامیم ،گلگت بلتستان کے آئینی معاملات ،آزادکشمیر میں اصلاحات ،میرٹ کی بحالی ،بلاتخصیص تعمیر و ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ قومی ایشوز اور یاستی معاملات میں آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، بعد ازاں وزیراعظم نے سردار خالد ابراہیم سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پرتبادلہ خیال کیا