ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے ملاقات کی ، اس موقع پر مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال ، تحریک آزادی ، بھارتی افواج کی کارروائیوں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، چیف کمشنر اسکائوٹس راحیلہ درانی نے بتایا کہ سات لاکھ افراد اسکائوٹس تحریک کا حصہ ہیں۔ ہم نے امن ، ترقی اور ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیاں کرنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں پاکستان کے اندر اتحاد ، امن اور مذہبی آہنگی کی زیادہ ضرورت ہے