ایمز ٹی وی ( اسلام آباد):پاکستان میں ہونے والے اسلامی ممالک کے پارلیمانی اجلاس میں کئ اسلامی ممالک کےپالیمانی اراکین نے شرکت کی جس میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی 34ویں ایگزیکٹو کمیٹی نے 2روزہ اجلاس کے بعدمشترکہ اعلامیہ منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ اقوامی متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ جموں وکشمیر میں امن حل کیا جائے۔اجلاس میں کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھی مذمت کی گئی۔ مذید یہ کہ پی یوآئی سی کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اورعالمی امن وسلامتی کی جدوجہدمیں 65ہزارپاکستانیوں کی جانی قربانیوں کو سراہایاگیا ہے۔
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر غور!
- 09/09/2015
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 1634 K2_VIEWS
Leave a comment