ایمز ٹی وی (بنوں) پاکستان میں داعش کے مبینہ گروپ کانام سامنے آگیاہے جس نے بنوں کے مختلف مقامات پر راتوں رات پوسٹر لگادیئے گئے ہیں جن پر امیر ابوہریرہ سیف اسلام گروپ دولت اسلامیہ درج ہے اور پاکستان میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی گروپ نے پوسٹرز پر اپنے نام کے ساتھ دولت اسلامیہ استعمال کیا ۔پوسٹرز کے متن میں کہاگیاہے کہ کالعدم تنظیمیں غیرملکیوں کی ایماءپر خون بہارہی ہیں ، مسلمان بھائی اسلام کے نام دھوکہ کھارہے ہیں ، دھماکوں سے کب تک مرتے رہیں گے ، تنظیم کے ساتھ تعاون کریں ۔
پاکستان میں داعش کا مبینہ گروپ امیر ابوہریرہ سیف اسلام گروپ دولت اسلامیہ
- 01/12/2014
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1786 K2_VIEWS
Leave a comment