ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ) پشاور میں پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر بارہ کلو وزنی بم برآمد کرلیاتھا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
پشاور کے تھانہ فقیرآباد کے علاقہ قاضی کلے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد سفیراللہ کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق ہنگو سے ہے جس کے قبضے سے بارہ کلو اور چار کلو گرام کے دو بم، چار دستی بم، دو ڈیٹونیٹر، نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں یکہ توت کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹارگٹ کلر اسماعیل کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ گرفتارملزم سے اڑھائی کلو وزنی بم، دو دستی بم، ڈیٹونیٹر اور پستول برآمد ہوا۔ پولیس نے ٹارگٹ کلر کے قبضے سے موٹرسائیکل بھی برآمد کی۔
گرفتار ٹارگٹ کلر کو مزید تفتیش کےلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے پشاورمیں مقیم اورکزئی ایجنسی کی خاتون عائشہ بی بی سے بھتہ کرنے والا ملزم بھی گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم فضل غفورسکنہ اورکزئی ایجنسی خود کو کالعدم تنظیم کا کارکن ظاہرکرکے خاتون سے بھتہ مانگ رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بھتہ طلب کرنے کےلئے استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم برآمد کرلی