ایمزٹی وی (بنوں) بنوں میں مقیم شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والا خاندان جسمیں خاتون سمیت چار افراد نابینا ہیں۔ ان افراد کو شناختی کارڈ میں دہرے پتے درج ہونے کی وجہ سے راشن اور دیگر سہولیات کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندان جسمیں تین افراد اور ایک خاتون نابینا ہے، اس خاندان کو ڈبل ایڈریس کی وجہ سے نہ تو راشن مل رہا ہے اور نہ ہی موبائل سیم کے ذریعے رقم مل سکی ہے۔ ان افراد کو فلاحی اداروں کی طرف سے جو تھوڑی امداد مل رہی ہے وہ کافی ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے علاقے میں واپس جانا ہے۔ موسم تبدیل ہونے اور نا کافی سامان کی وجہ سے انکی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں ۔
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والا 4 نابینا افراد کا خاندان امداد سے محروم
- 06/12/2014
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1804 K2_VIEWS
Leave a comment