جمعہ, 22 نومبر 2024


خیبرپختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، ہائیکورٹ میں چیلنج

ایمزٹی وی (سیاسی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف صوبے کی پانچ سیاسی پارٹیوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی، اے این پی کے جعفرشاہ، مسلم لیگ (ن) کے شیراز خان، قومی وطن پارٹی کے سلطان محمد اور جے یو آئی (ف) کے محمد ریاض شامل ہیں۔ درخواست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر متعلقہ افراد کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں۔ جن میں وزیراعلیٰ کے داماد عمران خٹک، اعظم سواتی اور مرید کاظم شامل ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment