ھفتہ, 23 نومبر 2024


نادرا نے 96ہزار شناختی کارڈ مشکوک قراردے دیا

 


ایمزٹی وی(پشاور)نادرا نے پشاور سمیت صوبے بھر میں 96ہزار سے زائد شناختی کارڈ کو مشکوک قرار دیاہے۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں بیس ہزار شناختی کارڈز کو مشکوک قراردیاگیا ہے جبکہ پہلے سے بلاک ہونے والے چالیس ہزار شناختی کارڈ میں سے بیس ہزار شناختی کارڈ کی کلیرنس کاکام کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں کو تفصیلات ارسال کی ہے اور ان اداروں کی کلیرنس کے بعد ان شناختی کارڈز کو جاری کردیا جائے گا ۔

جبکہ فاٹا کے گیارہ ہزار سات سو تین شناختی کارڈز کو بھی غیر تصدیق شدہ قرار دیکر مشکو ک شناختی کارڈز کی فہرست میں شامل کردیاگیا ہے ۔ خیبر ایجنسی ،مہمند ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی میں سب سے زیادہ شناختی کارڈ مشکوک قراردیئے گئے ہیں ۔

نادرا ذرائع کے مطابق طالبان رہنماء ملا منصور کا شناختی کارڈ ملنے کے بعد دوبارہ انکوائری سے مجموعی طور پرتین لاکھ 88ہزار شناختی کارڈ ز کومشکوک قراردیاہے اور ایک لاکھ 6ہزار شناختی کارڈز کی انکوائری مکمل کی جاچکی ہے ۔ اور دو لاکھ تیس ہزارکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment