ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران خان کا راستہ کلیئر کراتے رہے


ایمز ٹی وی(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک کارکن عمران خان کی تصاویر لیتے ہوئے سٹیج سے گر گیا


لیکن وہاں موجود دیگر کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے بے حسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس کی طرف توجہ کرنا بھی گوارا نہ کی اور عمران خان کا راستہ کلیئر کراتے رہے ۔

پاناما لیکس کے معاملے پر آدھے پاکستانیوں کی حکومت پر تنقیدکے باوجود ن لیگ پسندیدہ ترین جماعت ہے: گیلپ سروے
میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کا جلسہ ہوا ۔اس جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان سٹیج پر جانے والی راہداری سے گزر رہے تھے ،ان کی آمد پر کارکنوں نے تصاویر بنانا شروع کردیں ،اسی دوران ایک کارکن عمران خان کی تصاویر بناتے ہوئے پیچھے کی جانب چل رہا تھا ،چلتے چلتے اچانک وہ سٹیج سے نیچے گر گیا ۔سٹیج سے تقریباً10سے 15فٹ نیچے زمین پر گرنے کے بعد کارکن تکلیف سے کراہنے لگا لیکن سٹیج کی راہداری پر موجود دیگر کارکن اور پولیس اہلکاروں نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی بلکہ وہاں موجود لوگ عمران خان کا راستہ کلیئر کراتے رہے ۔
ویڈیو دیکھئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment