جمعہ, 22 نومبر 2024


کے پی کے حکومت کا یوم اقبال کے موقع پرخصوصی پیغام

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 139یوم ولادت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کا بچوں اور نوجوانوں کے لئے شاعرانہ کلام ان میں جذبہ حب الواطنی اور خدمت انسانیت پیدا کرتا ہے،علامہ اقبالؒ نے رنگ و نسل پر پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک لازوال ضابطہ حیات ہے جس کا مطالعہ انسان کو رشد و ہدایت نصیب کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو اقبال کے نظریات و افکار کا مطالعہ اور اس پر پیروی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم دنیا پر ثابت کر سکیں کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کو ممکن بنایا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment