جمعہ, 22 نومبر 2024


پرویز خٹک اپنا بیان واپس لینےپر رضامند

 


ایمزٹی وی(پشاور)وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا، حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅن کا اعلان میں نے تو نہیں کیا تھا، میں لاک ڈاﺅن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا،خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈاﺅن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔
پرویزخٹک نے کہاہے کہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاﺅن کو ”ان لاک“ کرنے کیلئے جارہا تھا۔

پولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا،کیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے جبکہ کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment