منگل, 16 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بارش اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سرد کر دیا...

ایمز ٹی وی (زیارت) گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسے اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سرد کر دیا ہے ۔ زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا جس کے باعث پانی جمنا شروع ہو گیا ہے ، کئی مقامات پر سردی کے باعث پانی کے پائپ بھی پھٹ گئے ہیں ۔ کوئٹہ میں بھی پارہ چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور شہر میں سرد ہواﺅں کا راج ہے۔ جنوبی پنجاب میں سردی کی لہر داخل ہو گئی ہے ۔ ملتان اور گردونواح میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں خنکی پیدا ہو گئی۔ ڈسکہ ، پنڈی بھٹیاں ، پاکپتن ، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری بھی موسلا دھار بارش نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی ہے، علاوہ ازیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور میں بھی موسم نے انگڑائی لے لی ہیں ، صبح سویرے سرد ہواﺅں اور بونداباندی کے بعد موسم خنک ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment