جمعہ, 22 نومبر 2024


جعلی پولیس گرفتار

 

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے مضافاتی علاقہ ارمڑ سے خطرناک دہشت گرد کو دستی بموں جبکہ متنی سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے قبضہ سے جعلی پولیس سروس کارڈ بھی بر آمد ہوا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ارمڑ کے علاقہ سے مشکوک شخص کو تلاشی کے لئے روکا گیا تو اس کے قبضہ سے دستی بم اور کلاشنکوف بمع سینکڑوں کارتوس برآمد ہوا جس نے پوچھنے پر اپنا نام صفین اللہ ولد جہانزیب ساکن ارمڑ میانہ بتلایا دریں اثناء متنی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو تلاشی کیلئے روکا تو اس نے خد کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام انور شاہ ولد عمر شاہ ساکن ترکمان خیل بتلایا ۔

اہلکاروں کو پولیس سروس کارڈ بھی پیش کیا تاہم پولیس نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مزکورہ شخص اہلکار نہیں جبکہ اس کا کارڈ بھی جعلی ہے جس پر ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کر دیا گیا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment