ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظور ی دے دی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظور ی دے دی ہے،ارکان اسمبلی کو وفاق سے10فیصد کم تنخواہ دی جائے گی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس آرڈیننس بل کی منظوری دی ہے،اجلاس شروع ہوتے ہی خواتین ارکان ایوان سے باہر چلی گئیں۔
اس موقع پر جو خواتین ممبران اسمبلی موجود تھیں انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہمیں مراعات نہیں مل رہیں۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ساز ادارے کی حیثیت سے سسٹم دینا ہمارا کام ہے،ہم نے اداروں کو بااختیار نہ بنایا تو پسندیدہ لیڈر نہیں بن سکتے۔