ایمزٹی وی(پشاور)عمران خان نے انصاف ہیلتھ کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ انصاف ہیلتھ کارڈ بہت بڑی خدمت ہے،51 فیصد عوام کے لئے صحت کارڈ انقلابی قدم ہے،کے پی کے کا 93 فیصد ریونیو وفاق سے آتا ہے۔خیبر پختونخوا نے پاکستان کے لئے مثال قائم کردی ہے،ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جلد مرکز میں بھی ہوگی۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انسانیت کی خدمت کا ارادہ کریں تو اللہ مدد کرتا ہے،کسی نے ہیلتھ کارڈ کا پہلے نہیں سوچا تھا،صحت کارڈ کے ذریعے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت ہوگی،اگلے سال اس سروس کو پورے کے پی کے میں پھیلا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری گھروں کو مقروض کردیتی ہے،عام آدمی کے پاس بیماری کے وقت کوئی طریقہ نہیں کہ اپنا علاج کراسکیں،عام آدمی کے پاس صرف کھانے کے پیسے ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گائنی ہسپتال بنانے کی کوشش ضرور کریں،مجھے پتہ ہے کہ آپ کے پاس پیسانہیں،مجھے پتا ہے کہ پرویز خٹک کی بات سے ڈاکٹر ناراض ہوئے،پرویز خٹک نے جو کہا سچ کہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ناقص طرز حکمرانی اور سیاسی مداخلت سے سرکاری ہسپتال خراب ہوئے،4 ارب روپے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں خسارے کا سامنا ہے۔پیسے والے لوگ اپنے بچوں کو ہائیر ایجوکیشن کے لئے باہر بھیج دیتے ہیں،ہر سال باہر تعلیم حاصل کرنے والوں پرجو خرچ ہوتا ہے پاکستان کے بجٹ سے جاتا ہے،ارادہ کریں کہ اگلے سال تک سب کو انصاف فراہم کرائیں۔