ایمزٹی وی(صوابی)وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہماری حکومت کو پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بطور تحفہ دیا گیا ہے،چینی بھائیوں کو پچھلی حکومت پریقین نہیں تھا
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے خان صاحب کو ملک بنانے کا موقع دیا لیکن انہوں نے اس موقعے کا غلط فائدہ اٹھا یااور دھرنے دینا شروع کردئیے جن میں ہر روز ایک نیا جھوٹ سننے کو ملتا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا جھوٹ بڑھتے بڑتھے پانامہ لیکس تک پہنچ گیا جبکہ ان کے پانامہ کا پاجامہ بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اکیلے عمران خان ہی نہیں ان کئی حامی ایسے ہیں جنہوں نے ٹی وی کی اسکرین پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کاٹھیکہ لیا ہواہے،لیکن ہم جھوٹ نہیں بولتے ہمارے پاس جلسہ گاہ اور عوام کی طاقت ہے جہاں ہم عوام کیساتھ وہی وعدہ کریں گے جو پوری کری سکیں ، ہم کبھی بھی عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے۔تحریک انصاف جلسوں کے ذریعے ملک کی عدالتوں پر دبا و ڈالنے اور بیانات سے ان پر حملے کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ ہمارے ملک کی عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے اور وہ کسی کے دباو میں آکر فیصلہ نہیں کرتی ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ وزرا کیا کر رہے ہیں؟میں ان کو اس جلسے کے بتانا چاہتا ہوں کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارخزانہ بھررہے ہیں،کوئی ریلوے سیدھی کررہا ہے توکوئی بجلی کے منصوبے بنانے میں لگا ہواہے۔ہمارے مخالفین یاد رکھیں کہ ہم آگئے ہیں واپس نہیں جائیں گے،جانا تو آپ کوپڑے گا۔