ایمز ٹی وی (پشاور) پاکستانی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ بمباری جمعرات کی صبح وادی تیراہ میں کی گئی ہے،بمباری سے شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔وادی تیراہ دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے، اس علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں کا سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جن میں کئی شدت پسند ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔
خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سےکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے متعدد بار دعوے کے باوجود ابھی تک علاقہ شدت پسندوں سے محفوظ نہیں کرایا جا سکا ہے۔
وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 شدت پسند ہلاک..
- 16/10/2014
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 2229 K2_VIEWS
Leave a comment