ایمزٹی وی(پشاور)امام کعبہ اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور پشاور پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم اور سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور الشیخ صالح بن عزیز آل شیخ بھی پشاور پہنچ چکے ہیں۔امام کعبہ اورسعودی وزیر کا گورنر کے پی کے،وفاقی وزیر مذہبی امور اور مولانا فضل الرحمان نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ بحرین کے ممبر سینیٹ عادل عبدالرحمان بھی پشاور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امام کعبہ خطبہ جمہ بھی دیں گے اور نماز بھی پڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث سعادت ہے، خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آئی ہیں۔