جمعہ, 22 نومبر 2024


مانتا ہوں ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا

 

ایمزٹی وی(پشاور) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فاٹا میں پیپلز پارٹی کا سکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھیں۔ مغل بادشاہ یہ غلط سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں جائیں گے، اگر عوام مشکل میں ہو گی تو حکمران بھی مشکل میں ہوں گے ۔ اب صرف نواز نہیں بلکہ سب کا شو ختم ہو گیا، اس مرتبہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے اور حکومت بنا کر دکھائیں گے۔ ہم نے سی پیک، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کیلئے نہیں آپ کیلئے بنایا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ منظور کیا اور خیبرپختونخواہ کو آپ کے ساتھ مل کر شناخت دی۔ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے فنڈز تین ارب سے بڑھا کر 19 ارب کئے۔بینظیر بھٹو کے نام پر میں نے کارڈز جاری کئے جس سے بہنوں بیٹیوں کا فائدہ ہوا ۔ موجودہ حکومت سے امید مت رکھیں کیونکہ یہ نااہل ہیں، ہم آ کر فاٹا اصلاحات نافذ کریں گے کیونکہ فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ خواہش ہے کہ فاٹا میں بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں اکیلا کمزور ہوں اور لوگوں کی طاقت مجھے آگے بڑھائے گی جبکہ کارکنوں کی طاقت نے ہی مجھے 13 سال جیت کٹوائی ہے اور انہی کی وجہ سے ہی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہوں۔ آج جو بچے دیکھ رہا ہوں، وہ آج کے نہیں کل کے ووٹر ہیں اور انہیں پارٹی کا جھنڈا لے کر نکلنا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ پارٹی جوش سے نہیں،ہوش سے چلے گی اور اس دفعہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے، اگلی حکومت بنا کر دکھائیں گے اور فاٹا میں اصلاحات نافذ کریں گے۔ فاٹا میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں گے پھر آپ سے پوچھ کر ٹکٹ دیں گے کیونکہ فاٹا میں ایم پی اے ہو گا تو عوام کو فائدہ ہو گا۔ جانے والی حکومت نے فاٹا کو کے پی میں ضم نہ کیا تو پیپلز پارٹی کی حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا لیکن اب چاہتا ہوں کہ کسان اور غریب کا بیٹا میرا وزیر ہو۔
سابق صدر نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ اگر جیل چلا گیا تو کیا ہو گا، اگر سیاسی طورپر زندہ رہنا ہے تو جیل کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔ اب یہ دونوں نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments2

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    24/07/2017

    Pros And Cons Of Amoxicillin buy cialis Best Canadian Prices For Pfizer Viagra

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    21/06/2017

    Viagra Te La Hace Mas Grande Levitra Brand Online La Viagra Necesita Receta Ou Acheter Du Viagra En Suisse Priligy Forum Online Viagra With Out A Prescription Kamagra Apcalis viagra Clomapramine Online Order Australia Buy Doxycycline In Usa Kamagra Online Fast Buy Domperidone Uk Buy Nizagara Viagra Discount Sales Efecto De Kamagra