ایمزٹی وی (پشاور)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے جوڑ توڑ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ن لیگ کی صوبائی لیڈر شپ نے پی ٹی آئی مخالف جماعتوں سے اِن ہاﺅس تبدیلی کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ن لیگ کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد وہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر اپنی حکومت بنا سکتے تھے لیکن انہوں نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔ تاہم اب ن لیگ کے پارلیمانی رہنما اِن ہاﺅس تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں اور بہت جلد خیبر پختونخوا میں حکومت تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اہم اتحادی پارٹی پہلے ہی حکومت سے علیحدہ ہو چکی ہے اور اب جماعت اسلامی نے بھی اڑان کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے بعد ارکان کو تبدیلی کی تیاریاں کرلینی چاہئیں۔