جمعہ, 22 نومبر 2024


خیبرپختونخواہ جائیداد کے تنازع پر باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق

 

ایمز ٹی وی(کرک) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اورتین بیٹوں کو قتل کردیا، شوہراور بیٹوں کی لاشیں دیکھ ماں بھی صدمے سے انتقال کرگئی۔
خیبرپختونخواہ میں ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
شوہراور تین بیٹوں کی موت کی خبرگھرپہنچی تو کہرام مچ گیا، لاشوں کو دیکھ کر بچوں کی ماں یہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ 22 اگست کو مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی جھگڑے پرپیش آیا، مرنے والوں میں 2 بھائی ، چچا، بھتیجا اور ایک راہگیر شامل تھا۔
اس سے قبل 14 اگست کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment