لکی مروت: خیبرپختونخواہ کے ایک مدرسے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے ایک مدرسے میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے سامنا جل کر خاک ہوگئے۔
طلبا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے۔
اس سے قبل رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کی ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملبوسات کی دکان میں آگ نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا تھا، آتش زدگی سے دکانیں جل گئیں اور شدید مالی نقصان ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں تھرپارکر کے نواحی گاﺅں میں لگنے والی آگ کے باعث گاﺅں میں موجود 500 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔