ھفتہ, 23 نومبر 2024


حج پالیسی 2019ءکوکلعدم قراردیاجائے

پشاور :حج سبسڈی کے خاتمے کے خاتمے اور حج اخراجات میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پشاور کی عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے نور عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرہ حاجی شمشیر کی پٹیشن کی سماعت کی۔اس موقع عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کیا ہے جس میں شہریوں کو حج کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کے بجائے ان سے سبسڈی واپس لے لی گئی ہے جس کے باعث حج اخراجات میں کئی گنا اضا فہ ہو ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار رہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے پاکستانی کرنسی کی قیمت کم کی اور حج سبسڈی واپس لے ہے جو کئی برس سے چلی آرہی تھی ۔
لہذاحج پالیسی 2019ءکو کلعدم قرار دیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے رٹ کی حتمی سماعت تک حج پالیسی معطل کی جائے اور سبسڈی بحال کی جائے۔عدالت عالیہ کے فاضل جج نے ابتدائی دلائل کے بعد وزرات حج ومذہبی امور وفاقی حکومت اور وزرات خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک کو جواب مانگ لیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment