ایمز ٹی وی (پشاور )پشاور پولیس نے حساس اداروں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے اور لوگوں سے رقم بٹورنے والے دو مسلع افراد کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے ایک وائرلیس سیٹ اور دو پستول برآمد کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور ڈاکٹر میاں سعید اسد کو اطلاع ملی کہ چمکنی کے علاقے میں دو ملزموں کی طرف سے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے لوٹ مار کی وارداتیں کی جارہی ہیں اور لوگوں سے بھاری رقومات ہتھیائی جارہی ہیں چنانچہ اس اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزموں فقیرآباد پشاور کے اسماعیل ولد یوسف اور سپین جماعت پشاورکے علی ولد غلام علی کو گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
حساس اداروں کے نام پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزم گرفتار
- 21/09/2015
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1667 K2_VIEWS
Leave a comment