جمعہ, 22 نومبر 2024


خیبر آپریشن ون میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر-

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے عسکری تنظیموں کے خلاف چند دن پہلے شروع کیے جانے والے آپریشن خیبر ون کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے-فاٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے ترجمان حسیب خان نے کہا کہ باڑہ سے پہلے ہی ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور موجودہ نقل مکانی مکمل ہونے کے بعد ہی متاثرین کی کل تعداد سامنے آئے گی۔حسیب خان نے مزید کہا کہ باڑہ اور دیگر علاقوں کے متاثرین کچھ عرصہ سے شکایت کرتے رہے ہیں کہ انھیں وہ امداد اور سہولیات نہیں دی جا رہی جو شمالی وزیرستان کے متاثرین کو حاصل ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والے بیشتر متاثرین کو پولیس کی طرف سے بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور انھیں سڑک کے وسط میں روک کر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سب ڈویژن میں خیبر ون کے نام سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق ان کاروائیوں میں اب تک 80 کے قریب عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment