ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں تھا،وزیر اعظم

ایمزٹی وی(شیخو پورہ)وزیراعظم نواز شریف نے بھکھی میں1180 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ھکھی پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اب تک پاکستان میں الٹی گنگا بہتی رہی ہے اور آج اس گنگا کو سیدھا کرنے کے لئے ہم نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا نیپرا رولز کے مطابق بھکھی منصوبہ 95 ارب روپے کا تھا لیکن اسے 55 ارب کی لاگت سے لگایا جا رہا ہے۔ عمدہ کام کرنے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بھکھی بجلی منصوبہ سستی بجلی پیدا کرے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیس تیس سال میں معاملات انتہائی پیچیدہ ہو گئے۔ پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں ماضی میں کسی حکومت نے بجلی بحران کا حل نہیں سوچا۔ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا دہشت گردی اور بجلی بحران ملک کے 2 اہم مسائل ہیں۔ افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردی پر کاری ضرب لگائی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے بجلی کی بندش ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنے وعدے کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ ، بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک اور تھر میں بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا بھکھی پاور پلانٹ کی طرز پر حویلی بہادر شاہ میں بھی کام جاری ہے۔ بھکھی پاور پلانٹ پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا ہے۔ منصوبے سے قوم کے 110 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ بھکھی بجلی گھر گڈو پاور پلانٹ کی نسبت سستی بجلی پیدا کرے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment