ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان میں ذہنی مریضوں کاکوئی اعداد شمار موجود نہیں

ایمزٹی وی(پشاور )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی بیماری سے بچاؤ اور آگاہی کا دن منایا جارہاہے۔ پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرتی رویوں کی وجہ سے لوگ نفسیاتی علاج سے کتراتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اعصابی تناؤ، چڑچڑا پن، اداسی، خوف، نیند نہ آنا۔ اگر آپ کو ایسی کوئی بھی شکایت ہے تو فوری ماہر نفسیات سے رجوع کریں ورنہ یہ بیماریاں آپ کو رفتہ رفتہ پاگل پن کی طرف لے جاسکتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر چوتھا شخص ذہنی الجھنوں کا شکار ہے۔ پریشان کن بات یہ بھی ہے کہ ملک میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تو اضافہ ہورہا ہے مگر علاج کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے پھیلاؤکی ایک وجہ معاشرتی رویے بھی ہیں جس کے لیے شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment