بدھ, 30 اکتوبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


خیبر ایجنسی :کمانڈروں سمیت   19دہشتگرد  ہلاک ،اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ 

ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن “خیبر ون” کے نتیجے میں پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور سندا پل کے علاقے میں بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈروں سمیت 19 ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے جس میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی،واضح رہے کہ  آپریشن “خیبر ون کے آغاز سے اب تک اہم کمانڈروں سمیت 135 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment