ایمزٹی وی (پشاور) مہمند ایجنسی میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا سکیورٹی فورسز نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا جبکہ علاقے میں فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرفیو کے دوران ایجنسی بھر کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایجنسی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مہمند ایجنسی میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہوگئے تھے واضح رہے کہ مہمند ایجنسی وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے.