ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی بازیاب، لیکن کیسے ؟

 
ایمز ٹی وی (پشاور) اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان میں رہا کر دیا گیا۔
سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کرایا گیا اور انھیں پشاور میں افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی رہائی کس طرح عمل میں آئی۔
یاد رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو 2 ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 سے اغوا کیا گیا تھا۔ سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کے لئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment