ایمز ٹی وی (خیبر پختونحوا) خیبر پختونحوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے وزیر اعلیٰ کی توجہ خیبر بینک سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ نہ پیش کرنے کی طرف دلائی۔ جواباً وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیر کے روز پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی قربان علی خان نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو چیف سیکرٹری کے ساتھ تنازعہ ہونے پر تبدیل کر دیا گیا جس سے پی ٹی آئی کے کرپشن فری کے نعرے کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے جس پر اپوزیشن لیڈر سمیت پارلیمانی لیڈر نے حکومتی اداروں میں کرپشن پر خوب تنقید کی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کمیشن کی ترامیم جمعہ کے روز اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اسمبلی میں جتنی بھی قانون سازی ہوئی ہے اس کو یکطرفہ نہیں کیا گیا، اہم قانون سازی متفقہ طور پر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 17 ۔ 2016ء میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 85 فیصد رقم خرچ ہو جائے گی، کوئی رقم لیپس نہیں ہو گی۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے تبادلے اور تنازعے پر کوئی بات تک نہیں کی۔ اجلاس میں خیبر پختونحوا یونیورسٹی ترمیمی بل بھی سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ سپیکر نے اجلاس جمعہ کے روز تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
خیبر بینک سکینڈل کی رپورٹ پیر کو اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان
- 04/05/2016
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1804 K2_VIEWS
Leave a comment