ھفتہ, 23 نومبر 2024


سورن سنگھ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کا اقبالِ جرم

ایمز ٹی وی (خیبر پختونخواہ )پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اقلیتی رکن اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث دو ملزمان نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم بلدیو کمار سمیت چھ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم بہروز اور شانگلہ کے تحصیل نائب ناظم عالم خان نے اقبال جرم کرتے ہوئے قتل کے محرکات سے پردہ اٹھایا۔
سورن سنگھ کے قتل کی وجہ سیاسی رنجش تھی‘ سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا، مسلمان بھی شریک .تاہم بلدیو کمار سمیت باقی چار تحریک انصاف میں شامل ملزمان نے جرم کا اقرار نہیں کیا۔
بونیر کے ضلعی پولیس افسر خالد ہمدانی نے بتایا کہ ان تمام ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاگیا تھا جس کے بعد ان تمام ملزمان کو بونیر کے مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جن میں دو ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اقبال جرم کر لیا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل سردار سورن سنگھ کو بونیر کے علاقے پیربابا میں گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھاہلاک ہونے والے سردار سورن سنگھ پانچ سال قبل پاکستان ہوگئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment