ایمزٹی وی (پشاور) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نےایک روزہ پولیوبچاؤ مہم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پشاور شہر میں 12 ہزار 224 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 31 ہزار 452 بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے جب کہ 12 ہزارسےزائد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا۔ حساس یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن میں 344 جبکہ یونین کونسل متھرا میں 499 والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانےکی اجازت نہیں دی ۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کے کیسز چغر مٹی، ہریانہ، ریگی ، یکہ توت، میرہ کچوڑی، بڈھ بیراورمریم زئی کے علاقوں میں سامنے آئے۔