ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نےملک دشمن ایجنڈے کااعلان کیاہے۔عمران خان نے ملک بند کرنے کے لئےاس تاریخ کاچناؤ کیاجس دن پہلےبھی دشمنوں نے پاکستان توڑا تھا ۔ان کی ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کےخلاف اعلانِ جنگ ہے شہباز شریف نےکہاکہ لندن پلان کی ناکامی کے بعد عوام پلان سی کو بھی"سی آف" کر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی ملک وقوم کے مفادات کے منافی ہے