جمعہ, 22 نومبر 2024


الائیڈ اسپتال میں گلُو بٹ کا راج اسپتال میدان جنگ بن گیا

ایمزٹی وی(فیصل آباد) کے الائیڈ اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میدان جنگ بن گیا۔ ڈائریکڑ ایمرجنسی کی ایما پر سیکیورٹی گارڈوں نے مریض کے لواحقین پر تشدد کیا۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

الائیڈ اسپتال میں مریض کے لواحقین سٹی اسیکن کی رپورٹ ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکڑ کو دیکھانے گئے تو گارڈز کی جانب سے مریض کے بیٹوں کو دھکا دینے کے بعد گالم گلوچ کیا گیا۔ منع کرنے پر گارڈز مشتعل ہو گئے

اور پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکڑ دانش اور اسکے چھوٹے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گارڈوں نے دونوں بھائیوں کو بیلٹوں اور بندوق کے بٹوں سے بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ اہلکار نے لواحقین کے ساتھ ملکر الائیڈ اسپتال کے سامنے روڈ بلاک کر دی۔ متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا تھا

کہ والڈ کی سٹی اسکین رپورٹ دیکھانے گیا تھا کہ گارڈز نے بلاوجہ تشدد کیا۔ مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ سارے معاملے پر متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment